کربلا میں نواسہِ رسولؐ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو تا ابد یاد رکھا جائے گا، سید خورشید شاہ

حق و صداقت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے تاریخ انسانیت میں میدانِ کربلا جیسی کسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی، بیان

پیر 9 ستمبر 2019 18:30

کربلا میں نواسہِ رسولؐ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشد احمد شاہ نے کہا ہے کہ کربلا میں نواسہِ رسولؐ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو تا ابد یاد رکھا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حق و صداقت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے تاریخ انسانیت میں میدانِ کربلا جیسی کسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓکی قربانی میں بنی نوع انسان کیلئے بہت سے اسباق موجود ہیں اور ہمیں اس واقع سے سیکھتے ہوئے حق و صداقت، جرات و شجاعت اور بلندی کردار کو اپنی ذات کا حصہ بنانا چاہئے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ واقعہ کربلا میں حضرت امام حسین ؓکی قربانی نے دین اسلام کو پھر سے زندہ کیا اور امام حسینؓ کا یہ احسان تمام مسلمانانِ اسلام اور انسانیت کیلئے ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔