Live Updates

وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرعالمی برادری کےردعمل کا خیرمقدم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم وبربریت جاری ہے، عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر ستمبر 18:41

وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرعالمی برادری کےردعمل کا خیرمقدم
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ واضح رہے اقوام متحدہ کی کمشنربرائے انسانی حقوق مشیل بلاچیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کرفیو اور لاک ڈاؤن میں نرمی لائے، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہروں پر پابندی ہے جبکہ سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی کمشنربرائے انسانی حقوق مشیل بلاچیٹ نے ہیومن رائٹس کمیشن کے 42 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کرفیواور لاک ڈاؤن میں نرمی لائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر سخت تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہروں پر پابندی ہے جبکہ سیاسی رہنماؤن کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

بھارت کو چاہیے کہ کرفیومیں نرمی پیدا کرے اور لوگوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی فراہم کرے۔ اسی طرح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنیوا پہنچ گئے ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم بے نقاب ہورہے ہیں۔انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج شروع ہو اہے۔ جس میں وزیرخارجہ 42 ویں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جنیوا میں دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان میں کرفیو،مواصلاتی اور دیگر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات