کشمیر کی صورتحال پر قومی کانفرنس بلائی جائے ، لیاقت بلوچ

پیر 9 ستمبر 2019 19:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر قومی کانفرنس بلائی جائے اور ایک مضبوط لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے سالانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجتماع سے نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر ابراہیم خان ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،صوبائی نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز چنہ ، ڈپٹی سکریٹر ی سندھ عبدالو حید قریشی ،حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو اور بھارتی ظلم وستم کے بعد مقبوضہ وادی کشمیر کے مسلمان، پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر پاکستان کا حصہ اور شہ رگ ہے، اس پر ہمارے ملک کی قیادت کو سنجیدہ و جلد فیصلے کرنا ہو نگے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر قومی کانفرنس بلائے -