Live Updates

سعودی عرب نے وعدہ پورا کر دیا، عمرہ پر عائد 2 ہزار ریال کی فیس ختم کر دی

سعودی فرمانروا کے حکم کے بعد فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا، سال میں دوسری بار عمرہ کرنے پر اضافی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی

پیر ستمبر 20:32

سعودی عرب نے وعدہ پورا کر دیا، عمرہ پر عائد 2 ہزار ریال کی فیس ختم کر ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2019ء) سعودی عرب نے وعدہ پورا کر دیا، عمرہ پر عائد 2 ہزار ریال کی فیس ختم کر دی، سعودی فرمانروا کے حکم کے بعد فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا، سال میں دوسری بار عمرہ کرنے پر اضافی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے کی فیس معاف کردی ہے۔

اس حوالے سے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے سعودی فرمانرا اور شہزاہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کی تصدیق کی ہے۔ان کے مطابق مذکورہ شاہی فرمان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کوسہولیات فراہم کرنے میں کتنی دلچسپی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد صالح کے مطابق اس حکم کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ سعودی حکومت مکہ، مدینہ اور دہگر مقدس مقامات پر جاری تعمیرات کے باوجود کثیر تعداد میں زائرین کو سہولیات فراہم کر سکتی ہے۔

سعودی وزیر نے بتایا ہے کہ شاہی فرمان کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ویژن2030 تک بڑے مقاصد کا حصول ممکن بنایا جائے جس کے تحت 3 کروڑ مسلمانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وژن کے تحت مسلمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ پرسکون اور سہل طریقے سے مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ سعودی حکومت پاکستانیوں کیلئے عائد عمرہ فیس ختم کر دے دی۔ جبکہ اب سعودی حکومت نے دنیا بھر کے تمام ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے ایک سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کرنے پر عائد 2 ہزار ریال کی فیس ختم کر دی ہے۔
سعودی آئل ریفائنری پر حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات