پی آئی اے نے مسافروں کو ایئر پورٹ آمد اور روانگی کے لئے فری ٹیکسی سروس فراہمی کے لئے کریم سے معاہدہ کرلیا

پیر 9 ستمبر 2019 20:35

پی آئی اے نے مسافروں کو ایئر پورٹ آمد اور روانگی کے لئے فری ٹیکسی سروس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن(پی آئی اے ) کی جانب سے بین الاقوامی مسافروں کو ایئر پورٹ آمد اور روانگی کے لئے آن لائن فری ٹیکسی سروس فراہمی کے لئے کریم کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس اور قومی ایئرلائن کے حکام کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر ستخط ہوئے ہیں۔ایم او یو کے مطابق کریم پی آئی اے کے مسافروں کو گھر سے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ایئرلائن ایئرمارشل ( ریٹائرڈ) ارشد ملک نے ایک ویڈیو پیغام کے زریعے مسافروں کو آن لائن ٹیکسی فری سروس فراہمی کے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :