پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا نے حادثے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

’’الحمداللہ سب خیریت ہے میں خیریت سے ہوں کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا‘‘ : شہلا رضا کا ٹویٹر پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 9 ستمبر 2019 23:51

پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا نے حادثے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔09 ستمبر 2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے حادثے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ شہلا رضا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’الحمداللہ سب خیریت ہے میں خیریت سے ہوں کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا، جھوٹوں پر خدا کی لعنت ‘‘۔

(جاری ہے)

 

خیال رہے کہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کسی کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئی ہیں لیکن اب انہوں نے ان تمام خبروں کی خود تردید کر دی ہے اور بتایا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ یہاں یہ بات کابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 7تاریخ کو شہلا رضا کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس میں وہ معمولی طور پہ زخمی ہو گئی تھیں۔