ڈاکٹر فوزیہ کو گرفتار کیاجائے

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا نیا ٹرینڈ

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 10 ستمبر 2019 06:20

ڈاکٹر فوزیہ کو گرفتار کیاجائے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2019ء)   اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے کافی خرافات نے جنم لیا ہے۔نوجوان سستی اور کاہلی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیق کے عمل سے بھی دور ہو گئے ہیں کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی لسی بھی پوسٹ پر من و عن عمل کر لیتے ہیں اور اس کی تحقیق کرنے یا کسی عالم سے معلومات لینے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔

اس کے علاوہ بھی ففتھ جنریشن وار یا پھر یوں کہہ لیں کہ نئی عالمی جنگ اسی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے لڑی جا رہی ہے کہ دشمن کسی بھی ملک کے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر اگل رہا ہے جس کے نتیجے میں معاشرتی انحطاط اس قدر زوروں پر ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کسی ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے۔تاہم سوشل میڈیا کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہاں سے مجبور اور بے بس عوام کو زبان مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹیلنٹ رکھنے والوں کو بھی اپنا آپ دکھانے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم مل چکا ہوا ہے۔آپ کسی برائی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو سوشل میڈیا سائٹس فیس بک یا ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا دیں۔یقین کریں کہ جادوئی عمل ہو گااور پل بھر میں آپ کی پوسٹ پوری دنیا میں وائرل ہو چکی ہو گی۔اس وقت بھی پاکستان میں ٹوئٹر پر جو ٹرینڈ سب سے زیادہ چل رہاہے وہ ڈاکٹر فوزیہ کی گرفتاری کا ہے۔

اس خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے مگر یہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے اور یہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے سوشل میڈیا پر کچھ بھی کرتی نظر آتی ہے۔خاص طور پر یہ خاتون اسلام مخالف مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتی نظر آتی ہے۔کبھی اس کی ویڈیوز قرآن پاک کی توہین کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی توہین رسالت کی مرتکب نظر آتی ہے۔لہٰذا اب ٹوئٹر ٹرینڈ بن چکا ہے کہ یہ خاتون اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے لہٰذا امریکہ اسے گرفتار کر کے افغانستان کے حوالے کرے۔”اریسٹ ڈاکٹر فوزیہ“کے ٹرینڈ کی ٹوئٹر پر اس وقت 13ہزار کے قریب پوسٹس ہو چکی ہیں،دیکھتے ہیں کہ اس کا رزلٹ کیا نکلتا ہے۔