قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے،کبھی اپنے اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی،سپیکر اسد قیصر

منگل 10 ستمبر 2019 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے بابائے قوم قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے، انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی اور نہ ہی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کی 71ویں برسی کے موقع پر کیا۔

سپیکر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصول ایمان۔اتحاد اور نظم ہماری تاریخ کا حصہ ہیں اور پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ صرف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قا ئد اعظم کی کا میا بی قومو ں کی تا ریخ میں ایک منفرد وا قعہ تھا جو عد م تشدداورا صولو ں پر سختی سے عمل پیر ا ہو نے پر ظہور پزیر ہو ا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہم قا ئد اعظم کے رہنما اصو لو ں پر عمل کر کے ہی انہیں شا ندار خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ قا ئد اعظم کی برسی ہمیں یا د کر واتی ہے کہ ہم پا کستان کو مضبو ط اور بہتر بنا نے میں قا ئد اعظم کے مشن کی تکمیل کر یں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قا سم خان سوری نے اس مو قع پر کہا کہ ہمیں قا ئد اعظم کے بے مثال اصولو ں اور ان کی بے پنا ہ قا ئد انہ صلاحیتو ں کو فرا مو ش نہیں کر نا چا ہیے۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کر نا چا ہیے کہ ہم اپنے وطن کو در پیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور پاکستان کو ایک بہتر اور مضبو ط ملک بنا ئیں گے۔