کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر بھگڈر سے 31 زائرین جاں بحق ہوگئے‘ 100 سے زائد زخمی

منگل 10 ستمبر 2019 23:00

کربلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2019ء) کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر بھگڈر سے 31 زائرین جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو یوم عاشور کے موقع پر عراق کے شہر کربلا میں بھگدڑ کے نتیجے میں 31 زائرین جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کی واقعہ کربلا میں شہادت دس محرم سن 680ء میں ہوئی تھی۔ منگل کو ان کے اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر لاکھوں شیعہ مسلمان عراقی شہر کربلا میں جمع ہوئے تھے۔