ہالینڈ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

بدھ ستمبر 09:40

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ہالینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دوردرشٹ میں ایک گھر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوردرشٹ کے میئر واٹر کولف نے اس واقعہ کو انتہائی سنگین قراردیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ کی وجہ خاندان کے آپس میں اختلافات بتائے جا رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق ایک پولیس والے نے پہلے اپنی خاندان کے ارکان کو گولیاں ماری اوربھر بعد میں خود کو گولی مار کرخود کشی کر لی۔