سعودی عرب، شادی میں بچے کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

بدھ 11 ستمبر 2019 09:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سعودی عرب کے مشرقی علاقے دمام میں دو روز قبل ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک 9 سالہ بچے نے پستول سے گولی مار کر ایک شہری کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشرقی علاقے کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک 9 سالہ لڑکے نے شادی کی تقریب کے دوران اپنے بھائی کے پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا۔ پولیس نے اسلحہ کے مالک کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے تمام سکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور اسلحے کے غیرقانونی استعمال کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔