سعودی عرب کی جانب سے لبنان میں 2 ہزار خاندانوں کے لیی مفت روٹی سکیم کا آغاز

بدھ 11 ستمبر 2019 09:40

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سعودی عرب کی تعاون سے لبنان میں دو ہزار مستحق اور نادار گھرانوں کو مفت روٹی کی فراہمی کا ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔’’امید روٹی پروگرام‘‘ سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت لبنان میں تقریباً دو ہزار شامی، فلسطینی اور لبنانی خاندانوں میں مفت روٹیاں تقسیم کی جائیں گی۔

بیروت میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ولید البخاری نے عکار کے مقام پر مفت روٹی مرکز کا افتتاح کیا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ شاہ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹیر ایکشن جلد ہی عاکار میں ایک صحت مرکز بھی کھولے گا جو اس علاقے میں اپنا مثالی خدمات کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہوگا۔

(جاری ہے)

لبنان میں شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹیر ایکشن کے ڈائریکٹر فہد القناس نے بتایا کہ بیکری کا تسلسل اس کی کامیابی پر منحصر ہوگا اور اگر متعلقہ لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچ رہا ہے تو اسے بند نہیں کیا جائے گا۔

القناس نے تصدیق کی کہ یہ مرکز برسوں سے لبنانی شہریوں اور پناہ گزینوں کے خاندانوں کے بغیرعلاقائی تفریق امداد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غریب خاندانوں کی خدمت کے لئے کھلا بجٹ ہے۔ ہم نے ڈائیلائسز ہسپتال کی تعمیر کے علاوہ کھانا تقسیم کرنے، تعلیمی اور طبی امداد جیسے متعدد کام کیے ہیں۔ ہم نے دور دراز دیہاتوں کے ہسپتالوں میں ایمبولینسیں بھی دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :