جولائی کے دوران جرمنی کی برآمدات میں اضافہ

بدھ 11 ستمبر 2019 10:15

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) رواں سال جولائی کے دوران جرمنی کی برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوا جو کہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ٹھوس ابتداء قرار دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے قومی محکمہ شماریات سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران برآمدات میں اضافہ 0.7 فیصد رہا جبکہ درآمدات کے حجم میں 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ کے مطابق فاضل تجارتی حجم جولائی کے دوران20.2 بلین یورو(22.27بلین ڈالر) رہا جو کہ جون میں 18بلین یورو تھا۔

متعلقہ عنوان :