حضرت امام حسینؓ نے باطل کے خلاف جنگ کرکے ظلم جبر کا تختہ الٹ دیا، سیکریٹری جنرل جے یو آئی سندھ

بدھ 11 ستمبر 2019 10:30

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے گزشتہ روز شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے باطل کے خلاف جنگ کرکے ظلم جبر کا تختہ الٹ دیا،شہید کربلا کے فکر فلسفہ پر عمل کرکے امت کو غلامی کے زنجیروں سے آزاد کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے اہلبیت اور اصحاب رسول کے ساتھ کربلا کے میدان میں شہادت نوش فرمائی، آج امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے ،کشمیر، فلسطین جل رہا ہے، کشمیر جل رہا ہے فلسطین کشمیر کے مظلوم مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔