عاشورہ محرم تعطیلات میں ڈینگی الرٹ جاری رہا

ہسپتالوں میں ڈاکٹرز بدستور ڈینگی وارڈز اور او پی ڈی میں خدمات سر انجام دیتے رہے

بدھ 11 ستمبر 2019 10:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاواکی ہدایات پر عاشورہ محرم کی تعطیلات کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی الرٹ جاری رہا اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز بدستور ڈینگی وارڈ ز اور او پی ڈی میں خدمات سر انجام دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈینگی ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے لئے بھی سنیٹری پیٹرول ہیلتھ ورکرز اور یو سی ایم اوز پر مشتمل ٹیمیں تمام تحصیلوں میں متحرک رہیں اور ڈینگی لاروا تلفی کے اقدامات کے علاوہ ڈینگی مریضوں کے فوری علاج کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کی گئی۔