آئی ایم ایف کی سعودی حکومت سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس 10فیصد کرنے کی سفارش

بدھ 11 ستمبر 2019 10:35

آئی ایم ایف کی سعودی حکومت سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس 10فیصد کرنے کی سفارش
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )نے اقتصادی و اجتماعی اصلاحات پروگرام نافذ کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس5 فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کرنے کی سفارش کی ہے۔عاجل ویب کے مطابق آئی ایم ایف نے سعودی عرب سے متعلق سالانہ رپورٹ میں حکومت کی سماجی و اقتصادی اصلاحات کا اچھے انداز میں تذکرہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا کہ تیل کے عالمی نرخ عدل استحکام کا شکار ہیں، اتار چڑھائو رہتا ہے۔اسی طرح عالمی معیشت کو بھی خطرات درپیش ہیں۔ سعودی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔حکومت ان دونوں پہلوں کو مدِ نظر رکھے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے نجی اداروں کو سرگرم کرداراداکرنے کیلئے اقتصادی اصلاحات خصوصاً قانون سازی ، صنعتی پالیسی ، مالیاتی منڈی سے متعلق اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام اصلاحات کی بدولت تیل کے ماسوا ذرائع آمد بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے سعودی وژن 2030ء اور قومی تبدیلی پروگرام 2020ء کے تحت حکومت کے اقتصادی پروگرام میں پیش رفت کی تعریف کی البتہ اصلاحات جاری رکھنے اورمحتاط اقتصادی و مالیاتی پالیسیاں اپنانے کی سفارش کی۔آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی کہ 2020ء کے دوران سعودی مجموعی قومی پیداوار میں شرح نمو 3فیصد تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :