سعودی عرب،خواتین کی کلیدی عہدوں پر تعیناتی

بدھ ستمبر 10:35

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد بن سلیمان الراجحی نے کہا ہے کہ سعودی خواتین کو کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کیلئے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی لیبر مارکیٹ میں خواتین کو ان کا حق دلانے کیلئے متعدد سکیمیں روبعمل لائی جائیں گی۔سعودی اخبارکے مطابق خواتین کو کلیدی عہدوں کی ٹریننگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت کے فوائد اجاگر کیے جائیں گے اور اس حوالے سے آگہی مہم چلائی جائے گی۔احمد بن سلیمان الراجحی نے عسیر ایوان صنعت و تجارت کے زیر اہتمام پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت محنت کلیدی عہدوں کے لئے خواتین کے ٹریننگ کورس کیلئے بجٹ فراہم کرے گی۔ خواتین کو لیبر مارکیٹ میں لانے کے لیے ان کی اہلیت اور استعداد بڑھائے گی۔روزگار کے متلاشی افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرنے کا اہتمام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :