جرمن اور سعودی پولیس تعاون بحال

بدھ 11 ستمبر 2019 10:35

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جرمنی نے سعودی عرب کے ساتھ پولیس تعاون دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ کا کہنا تھا کہ یہ جرمنی کے مفاد میں ہے کہ عرب خطے میں سرحدیں محفوظ ہوں اور دہشت گرد انہیں عبور نہ کر پائیں۔

(جاری ہے)

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی کی پولیس 2009ء سے سعودی عرب کو اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کے لیے تربیت اور مشاورت فراہم کر رہی ہے جوکچھ عرصے لے لئے تعطل کا شکار تھے۔