زارا نور عباس کی’’دی رائز‘‘ پیج پر’’لیٹرز ٹو زارا پہلے میں‘‘ کی وڈیو جاری

بدھ 11 ستمبر 2019 10:55

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اسد صدیقی کے ساتھ مل کر اپنے مداحوں کے لیے ’’دی رائز‘‘ نامی ایک پیج بنایا ہے جس کا مقصد مداحوں کو مثبت سوچ کے ساتھ زندگی گزارنے پر آمادہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زارا نور عباس نے اپنے پیج’’دی رائز‘‘ پر اس حوالے سے ایک وڈیو شیئر کی ہے جس کا نام’’لیٹرز ٹو زارا پہلے میں‘‘ ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کی بھیجی گئی کچھ ای میلز پڑھتی ہیں اور ان کے جوابات دیتی ہیں، انہوں نے وڈیو میں اپنے مداحوں سے کہا کہ خود سے پیار کریں اور اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے محنت کریں۔