ایپل کے آئی فونز 11 ، 11پرو اور11 پرومیکس کی روس میں فروخت کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا

بدھ ستمبر 11:33

ایپل کے آئی فونز 11 ، 11پرو اور11 پرومیکس کی روس میں فروخت کا آغاز 20 ستمبر ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) امریکی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ اس کے آئی فونز 11، 11پرو اور 11 پرومیکس کی روس میں فروخت کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، ان فونز کی ابتدائی قیمت 59999 روبل (918 ڈالر) ہوگی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکہ، پوریٹو ریکو اور امریکی ورجن جزائر کے ساتھ ساتھ 30 دوسرے ممالک اور ریجنز کے افراد 20 ستمبر سے فون خرید سکیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ آئی فونز 11 چھ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوں گے جن میں سرخ، سیاہ، پیلا، سبز اور جامنی بھی شامل ہیں۔ اس فون کی میموری 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ فون آئی الیون کی ابتدائی قیمت 59990 روسی روبل( 918 ڈالر)ہوگی تاہم آئی فون الیون پرو اور الیون پرومیکس مڈنائٹ گرین، سپیس گرے، سلور اور گولڈ فنس کلرز میں دستیاب ہوں گے جن کی میموری 64 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی ہوگی جبکہ ابتدائی قیمت 89990 روبل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :