Live Updates

کیا وقت آ گیا کہ اب نواز شریف کے "گھر داماد" ن لیگ کا پالیسی بیان دیں گے

شہباز شریف جیل سے باہر ہیں وہ ن لیگی کی پالیسی بیان کر سکتے ہیں لیکن اپنے سسر کی وجہ سے الیکشن جیتنے والے کیپٹن (ر) صفدر پارٹی کا پالیسی بیان کیوں دے رہے ہیں؟۔ سینئیر صحافی کی تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 ستمبر 2019 11:32

کیا وقت آ گیا کہ اب نواز شریف کے "گھر داماد" ن لیگ کا پالیسی بیان دیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت جیل میں قید ہیں۔جس کے بعد اکثر اوقات نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ہمیں ن لیگ کا پالیسی بیان دیتے اور نواز شریف کا پیغام پہنچاتے نظر آتے ہیں۔اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میں تو کیپٹن (ر) صفدر سے متاثر ہو گیا ہوں۔

وہ شخص جو گھر داماد بن کر اپنے سسر کی وجہ سے الیکشن جیتے،وہ اب ن لیگ کے سینئیر رہنماؤں خواجہ آصف،راج طفر الحق کی بجائے پارٹی کی پالیسی دے رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ کیا یہ جمہوریت ہے؟ نواز شریف تین بار اقتدار میں آئے کیا اب ان کا داماد مسلم لیگ ن پر بیان دے گا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ہمیں اگر نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہیں تو شہباز شریف تو جیل سے باہر ہیں وہ تو ن لیگ کا پالیسی بیان دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بیانیے کو مقبولیت ملی ہے ،اس عدالت کا سوچنا چاہیے جس کے جج کی ویڈیو دکھا کر فیصلہ لیا گیا ۔ مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہاں تو فیصلے ویڈیو دکھا کر لئے جاتے ہیں ،جج نے اپنی ویڈیو میں کیا کہا ۔اصل پریشانی کی بات یہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ججوں کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں، ڈیل کی باتیں سوائے افواہ کے کچھ نہیں۔حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا کیا نقصان ہوا ہے، ملک کا مستقبل جیل میں بیٹھے شخص سے جڑا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات