سی پیک منصوبہ کے کا دوسرا مرحلہ معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوگا، سی پیک اتھارٹی

بدھ 11 ستمبر 2019 11:53

سی پیک منصوبہ کے کا دوسرا مرحلہ معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ کے کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوگا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستان میں سی پیک منصوبے کے پہلے مرحلے کا ترقی کی راہ گامزن ہونے سے بجلی کے بحران کے سبب ہونے والے سالانہ طور پر 4 سے 5ارب ڈالر کے ملکی نقصان پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر کی ترقی سے متعلق پراجیکٹس میں حکومت کی توجہ رہی تو اب دوسرے مرحلے میں صنعتوں،تجارت زراعت سے متعلق شعبوں کی ترقی و بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اس مرحلے میں حکومت نجی شعبے اور تجارت کو خاص طور پرملحوظ نظر رکھ کر بنیادی کردار سکتی ہے۔ پاکستان میں نقل و حمل کے انفراسٹریکچر میں بھی بہتری آئی ہے اور اب حکومت پاکستان دوسرے مرحلے کے تحت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی سعی کر رہی ہے۔