فلم’’جوکر‘‘ 4 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی

بدھ 11 ستمبر 2019 12:56

فلم’’جوکر‘‘ 4 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم’’ جوکر‘‘ 4 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اًپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔فلم میں ہالی ووڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :