انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے،چودھری طاہرگجر

مخیر حضرات اپنے غریب عزیز و اقارب اور پڑوسیوں کا خصوصی خیال رکھیں،چیئرمین اے پی جی اے کی گفتگو

بدھ ستمبر 13:09

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) آل پاکستان گجرایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری طاہرگجرنے کہا ہے کہ مخلوق خدا کو خوش رکھنے اور ان سے محبت کرنے والا شخص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالی نے انسان کو پیدا ہی درد دل کیلئے کیا اس لئے انسان کو اشرف المخلوقات کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی عین عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں غریبوں اور مساکین کو شامل کرنا بھی عبادت ہے۔ انسانیت کی معراج ہی انسانیت سے پیار اور ایک دوسرے کے غم میں شریک ہونا ہے۔چودھری طاہرگجرنے کہا کہ سماجی بہبود ہی وہ عمل ہے جس سے کمزوروں اور غریبوں کو جینے کا سلیقہ آتا ہے۔

(جاری ہے)

انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے مخیر حضرات اپنے غریب عزیز و اقارب اور پڑوسیوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کی تیمارداری کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجہ میں بھی تعاون کرنا چاہیے حقیقی خوشی کسی مستحق کی مدد کرنے میں ہے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ دور نفسا نفسی کا ہے دین سے دوری کی وجہ سے ہم اخلاقی پستی کی طرف گامزن ہیں۔غربا ومساکین کی مدد کرنے سے اللہ بھی خوش ہو گا اور ہماری آخرت بھی سنور جائے گی۔چودھری طاہرگجرکا مزیدکہنا تھا کہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے اس کے بندوں کی خدمت ضروری ہے۔دنیا عارضی ہے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :