دنیا بھر کی طر ح یو م عا شور کے مو قع پر ضلع نیلم میں بھی ما تمی جلوس برآمد ہو ئے

بدھ 11 ستمبر 2019 13:14

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) دنیا بھر کی طر ح یو م عا شور کے مو قع پر ضلع نیلم میں بھی ما تمی جلوس برآمد ہو ئے ،مر کزی جلوس امام با رگاہ تقیہ سیداںمیر پورہ اور صندوک سیداں سے برآمد ہو ا ، جلوس کے دوران عزاداروں نے نو حہ خوانی اور زنجیر زنی کی، جلوس کے راستوں پر سبیلیں لگا ئی گئی تھیں،جلوس کے داخلی اور خا رجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شا ہراہ نیلم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر کے متبا دل روٹ کا بندوبست کیا گیا جبکہ اس دوران مو با ئل سروس بند رہی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شا ہد ،ایس پی نیلم اپنی پو ری ٹیم کے ہمراہ،سول ڈیفنس کا عملہ ،محکمہ صحت کی ٹیمیں اور دیگر انتظا می آفیسران مو قع پر موجود رہے،ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس اختتام پذیر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :