عبد القادر چھوٹوں کے پا جی اور بڑوں کے بائو جی تھے ‘ امانت چن

انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا‘کامیڈین اداکارعبد القادر کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

بدھ ستمبر 13:14

عبد القادر چھوٹوں کے پا جی اور بڑوں کے بائو جی تھے ‘ امانت چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) اسٹیج کے نامور اداکارامانت چن نے کہا ہے کہ عبد القادر چھوٹوں کے پا جی اور بڑوں کے بائو جی تھے، ان کی کرکٹ کے میدان میں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران امانت چن لیجنڈ کرکٹر عبد القادر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے اور گفتگو کے دوران ان کی آنکھوں سے مسلسل آنسو جاری رہے ۔

امانت چن نے کہا کہ ہمارا بچپن اسی علاقے میں گزرا ہے ۔ وہ انتہائی عاجز اورمحبت کرنے والے شخص تھے ۔ کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا سب لوگ ان کا بیحد احترام کرتے تھے اسی لئے چھوٹے انہیں پا جی اور بڑے بائو جی کہتے تھے ، وہ کرکٹ کے بائوجی تھے ۔ان کے پرستار ان کے اچانک چلے جانے پر شدت غم سے نڈھال ہیں ۔

متعلقہ عنوان :