قوی خان ، غلام محی الدین اور سہیل احمدنے ہسپتال میں امان اللہ کی عیادت کی

بدھ 11 ستمبر 2019 13:14

قوی خان ، غلام محی الدین اور سہیل احمدنے ہسپتال میں امان اللہ کی عیادت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سینئر اداکار قوی خان ، غلام محی الدین اور سہیل احمدنے نجی ہسپتال میں زیر علاج کنگ آف کامیڈی امان اللہ کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکاروںنے امان اللہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ امان اللہ نے عیادت کیلئے ہسپتال آمد پر ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبتوں اور دعائوں کی وجہ سے میں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل ہو گیا ہے اور خدا کے فضل سے جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ آپ کے درمیان ہوں گا۔

متعلقہ عنوان :