اداکارہ صائم علی کے گھرپر مجلس ونیازکا اہتمام،شوبزسے وابستہ شخصیات کی شرکت

ہرسال محرم الحرام میں شوبزکی تمام سرگرمیاں ترک کرکے مجلس ونیازکا اہتمام کرتی ہوں،اداکارہ کی گفتگو

بدھ 11 ستمبر 2019 13:14

اداکارہ صائم علی کے گھرپر مجلس ونیازکا اہتمام،شوبزسے وابستہ شخصیات ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) معروف اداکارہ صائم علی کے گھرپر گزشتہ روزمحرم الحرام کے موقع پر مجلس اور نیازکا اہتمام کیا گیا ،جس میں تکنیک کاروں، فنکاروںاورشوبزسے وابستہ افراد کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر نیازکا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصائم علی کا کہنا تھا کہ میں ہرسال محرم الحرام میں شوبزکی تمام سرگرمیاں ترک کردیتی ہوں،اور اپنی رہائش گاہ پر نیازومجلس کا اہتمام کرتی ہوں،یادرہے کہ محرم الحرام کا آغازہوتے ہی صائم علی نے اپنی شوبز کی تمام مصروفیات ترک کردی تھیں۔

اور اب ان کابیشتر وقت مجالس میں گزررہاہے،انہوں نے محرم الحرام کا آغازہوتے ہی شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جسے وہ محرم کے بعد دوبارہ شروع کریں گی۔

متعلقہ عنوان :