اقوام متحدہ کا یورپ میں پناہ گزین بچوں کے لیے مزید تعلیم کا مطالبہ

بدھ 11 ستمبر 2019 13:18

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) اقوام متحدہ نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاجرین اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مزید سرمایہ کاری کریں۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر، ادارہ برائے مہاجرین آئی او ایم اور بچوں کے امدادی ادارے یونیسیف نے مشترکہ طور پر اپیل کی ہے کہ مہاجرین کے بچوں کو تعلیم کے وہی مواقع فراہم کیے جائیں، جو کہ مقامی بچوں کو حاصل ہیں۔ ان اداروں کے مطابق اگر پناہ گزین بچوں کی اضافی مدد نہ کی گئی تو یہ ریاضی جیسے مختلف مضامین میں پیچھے رہ جائیں گے۔ اقوام متحدہ نے ان بچوں کو مزید نفسیاتی مدد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :