ایران سے تیل کی خریداری، امریکہ چین پر برھم

بدھ 11 ستمبر 2019 13:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) امریکہ کے نائب وزیر توانائی نے پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل کی خریداری کرنے پر معاملے پر چین پر نکتہ چینی کی ہے۔ایران ٹی وی امریکہ کے نائب وزیرتوانائی ڈین برولیٹ نے متحدہ عرب امارات میں ایک اجلاس کے موقع پر کہا کہ امریکی حکام ایران سے تیل کی خریداری کے معاملے کو چین کے سامنے اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے مئی 2018کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرتے ہوئے ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کا دعوی کیا تھا۔امریکی وزارت خزانہ کے عہدیدار سگل مینڈلکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ ایران کو تیل کی برآمدات کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔امریکی دباؤ کے باوجود چین سمیت بہت سے ممالک ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔