بہاماس میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہوگئی

ہزاروں متاثرین کو نیو پروویڈنس جزیرے اور امریکا منتقل کردیاگیا،جرمنی اورہالینڈ کی امدادی کارروائیاں

بدھ 11 ستمبر 2019 13:25

بسائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) کیریبین ریاستوں کے شمال میں سمندری طوفان ڈوریان سے ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بہاماس میں پچھلے ہفتے آنے والے اس طوفان کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی ہے اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ہزاروں متاثرین کو نیو پروویڈنس جزیرے اور امریکا منتقل کیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے جرمنی اور ہالینڈ کی بحریہ کے اہلکار منگل کو بہاماس پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ خوراک لے کر جا رہے ہیں اور وہاں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :