جرمنی کی طرف سے طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

بدھ 11 ستمبر 2019 13:25

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) جرمنی نے امریکا کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ طالبان کو یہ پیغام دینا ناگزیر تھا کہ امریکا امن معاہدے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کی لیے تیار نہیں۔ بیان کے مطابق کابل حملوں کے ذریعے طالبان نے اپنی امن کی خواہش پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ گزشتہ روز جرمنی نے افغانستان میں سکیورٹی کے مخدوش حالات کی وجہ سے پولیس کے ایک تربیتی منصوبے کو بھی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کئی تریبت کاروں کو واپس جرمنی بلا لیا تھا۔