جرمنی میں فوڈ فیسٹیول، فرائنگ پین پھٹنے سے ایک خاتون ہلاک

زخمی ہونے والوں میں سے چھ افراد کی حالت نازک ،دھماکے کے وقت 150لوگ موجودتھے،منتظمین

بدھ 11 ستمبر 2019 13:25

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) جرمنی میں کھانے پینے کی اشیاء کے ایک میلے کے دوران ایک بڑا فرائنگ پین پھٹنے سے ایک عورت ہلاک اور درجن سے زائدشرکاء زخمی ہو گئے۔ وفاقی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں پیش آنے والے اس واقعے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فوڈ فیسٹیول جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ وائن ویسٹ فیلیا میں کولون شہر سے مشرق کی طرف واقع چھوٹے سے قصبے آلخن فروئڈن برگ میں جاری تھا کہ ایک سٹال پر رکھا ہوا ایک بڑا فرائنگ پین اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا، جب وہاں کافی زیادہ تعداد میں لوگ جمع تھے۔

منتظمین کے مطابق اس وقت اس میلے میں موجود افراد کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب تھی۔فرائنگ پین پھٹنے سے ایک درجن سے زائد افراد جل کر بری طرح زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک خاتون، جس کا جسم پوری طرح جل گیا تھا، جوبعدمیں اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔طبی ذرائع کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے چھ افراد کی حالت نازک ہے۔ ان میں سے پانچ بری طرح جل جانے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ ایک شخص کو دھماکے کی شدت کے باعث موقع پر ہی دل کا دورہ پڑ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :