امریکا کا ایران پرممکنہ غیرعلانیہ جوہری سرگرمیوں کا الزام

ایرانی نظام کو جوہری ہتھیار کے حصول کے کسی راستے پر چلنے نہیں دیں گے،مائیک پومپیو

بدھ ستمبر 13:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پرممکنہ غیرعلانیہ جوہری سرگرمیوںکا الزام عاید کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای ای) نے ایران سے پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیوں اور تحفظ کے بارے میں اس کے سوالوں کا جواب دے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ایرانی نظام کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون سے گریز کے طرزِ عمل سے اس کی غیرعلانیہ جوہری سرگرمیوں یا مواد کے بارے میں سوال پیدا ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کا یہ طرزعمل اس کے چالیس سالہ جھوٹ پرمبنی کردار کے عین مطابق ہے۔دنیا اب اس دھوکے میں نہیں آئے گی۔ہم ایرانی نظام کو جوہری ہتھیار کے حصول کے کسی راستے پر چلنے نہیں دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :