سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل ہوگا

آئی جی پنجاب، ڈی پی او رحیم یار خان پولیس حراست میں صلاح الدین کی موت پر بریفنگ دیں گے

بدھ 11 ستمبر 2019 13:32

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس آج جمعرات کو ہوگا۔کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری وزارت خارجہ امور اور وزارت انسانی حقوق کشمیر کی موجودہ صورتحال اوروہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات پربریفنگ دیں گے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان پولیس حراست کے دوران صلاح الدین کی ہلاکت کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں دیگر امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔اجلاس دوپہر اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔