کابل میں امریکی سفارت خانے اور افغان وزارت دفاع کی عمارت پر راکٹ حملے

بدھ 11 ستمبر 2019 13:32

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) افغان دارالحکومت کابل میں بدھ کی علی الصبح امریکی سفارت خانے اور افغان وزارت دفاع کی عمارت پر راکٹ حملے کیے گئے تاہم ان حملوں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی و امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ بدھ کی علی الصبح افغان وزارت دفاع کی عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا جو صرف عمارت کی دیوار سے ٹکرایا لیکن حملے میں کسی کے زخمی اور جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ دوسرے راکٹ حملے میں کابل میں موجود امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے سے سفارت خانے کے عملہ کا کوئی رکن ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔