پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی58ملکوں نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیوہٹانے کا مطالبہ کردیا

بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے خیالی سیکولر ازم کا پردہ فاش کردیا ہے. وزیرخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 ستمبر 2019 13:12

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی58ملکوں نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیوہٹانے ..
نیویارک /اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر۔2019ء) پاکستان نے بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے مبصر گروپ برائے پاکستان و بھارت (یو این ایم او جی آئی پی) اور اس کی نگرانی کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا ہے.

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز کی کارکردگی پر مباحثے کے دوران یہ مطالبہ کیا‘ملیحہ لودھی نے کہا کہ یو این ایم او جی آئی پی کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی نگرانی کا طریقہ کار مزید سخت کرنا چاہیے‘پاکستانی مندوب نے کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بڑھتی ہوئی بھارتی اشتعال انگیزی میں مبصر گروپ کا کردار مزید اہم ہوگیا ہے.

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اس گروپ کی رپورٹنگ کی ذمہ داریوں میں ابھی اضافہ کرنا چاہیے‘انہوں نے اقوام عالم کو باور کروایا کہ یو این ایم او جی آئی پی کی میزبان کی حیثیت سے پاکستان اس کی افادیت سے اچھی طرح واقف ہے. ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطے میں امن کو برقرار رکھنے میں اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے کردار کی تعریف بھی کی. دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے خیالی سیکولر ازم کا پردہ فاش کردیا اور اس دو قومی نظریے کی بھی تصدیق ہوگئی جو پاکستان کی تخلیق کا سبب بنا.

شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پغام میں کہا کہ قائد اعظم کے وژن ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ کی گونج آج سنائی دے رہی ہے. وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے خیالی سیکولر ازم کا پردہ فاش کردیا اور اس دو قومی نظریے کی بھی تصدیق ہوگئی جو پاکستان کی تخلیق کا سبب بنا. دریں اثناءوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنرمیشل بیشلیٹ سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا‘وزیرخارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ اقدام اقوام متحدہ قراردوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں6ہزارمعصوم شہریوں کوگرفتار کیا، لوگ کرفیو سے دواﺅں، کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہیں‘شاہ محمودقریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا.