سعودی عوام بھی پڑھ لکھ گئے، شرح خواندگی 94 فیصد ہو گئی
8 ستمبر کو انسدادِ ناخواندگی کے عالمی دِن کے موقع پر اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے
محمد عرفان بدھ 11 ستمبر 2019 13:13
(جاری ہے)
وزارت تعلیم کی جانب سے یہ اعداد و شمار 8 ستمبر کو انسدادِ ناخواندگی کے عالمی دِن کے موقع پر جاری کیے گئے ہیں۔ سعودی وزارت تعلیم کے مطابق مملکت میں شرح خواندگی بڑھانے میں سب سے اہم کردار تعلیم بالغاں پروگرام نے ادا کیا۔
اس وقت مملکت میں 2259 اسکول بالغوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان میں خواتین اور مردوں دونوں کے لیے اسکول ہیں۔ ان اسکولوں میں 90 ہزار بالغ عمر کے طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 305کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر بھی تعلیم بالغاں کے تحت چلائے جا رہے ہیں، جہاں سے 1لاکھ 14 ہزار 939 مرد و خواتین نے تعلیم حاصل کرکے اپنی تعلیمی پسماندگی دُور کی۔ ان کمیونٹی ایجوکیشن سنٹرز میں 15برس سے 50 برس کی خواتین کو لیبر مارکیٹ کا حصہ بنانے کے لیے مختلف ہُنر بھی سکھائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی این جی اوز بھی دُور دراز کے ویران اور صحرائی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.