حج سیزن کے بعد غلافِ کعبہ کو دوبارہ پورا کھول دیا گیا

بدھ 11 ستمبر 2019 13:32

حج سیزن کے بعد غلافِ کعبہ کو دوبارہ پورا کھول دیا گیا
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نگرانی میں حج کے موقع پر خانہِ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کو دوبارہ سے نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا۔ اس عمل میں غلاف کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ کھول کر سنہری شاذروان تک پہنچا دیا گیا اور پھر اسے سنہری حلقوں کے ذریعے نصب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خانہ کعبہ کے غلاف (کِسوہ) کی تیاری کے ذمے دار ادارے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن سلیمان نے بتایا کہ آپریشنل اور تکنیکی پلان کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طورپر نیچے تک کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1440 ہجری کے حج کے موقع پر ذو القعدہ کے وسط میں غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر کر دیا گیا تھا۔ غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد اسے صاف رکھنا اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔ طواف کے دوران چونکہ حجاج کرام غلاف کعبہ کو چُھونے کی کوشش کرتے ہیں یا تبرک کے طورپر غلاف کا کچھ حصہ کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں، اس لیے غلاف کو اس قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے اوپر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :