غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائیہ کے 15 حملے

بدھ ستمبر 13:47

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی اور وسطی علاقے پر 15 فضائی حملے کئے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بدھ کو علی الصبح ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ پٹی کے شمال میں بیت لاہیا اور وسط میں دیر البلح کے علاوہ جنوب میں خان یونس میں زرعی اراضی کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یہ جارحیت اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے وادیِ اردن (غربِ اردن) کے متعلق بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔ نیتن یاہو کے مطابق 17 ستمبر کو دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غور اردن کے حصے کو اسرائیل میں شامل کر لیں گے۔