ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج (ٹوکام)آئندہ ہفتے الیکٹرک سٹی فیوچرز کنٹریکٹ لانچ کرے گی

بدھ ستمبر 13:47

ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج (ٹوکام)آئندہ ہفتے الیکٹرک سٹی فیوچرز کنٹریکٹ ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جاپان کی ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج (ٹوکام)آئندہ ہفتے سے الیکٹرک سٹی فیوچرز کنٹریکٹ کا آغاز کر رہی ہے جو الیکٹرک سٹی مارکیٹ لبرائزیشن کو وسعت دینے کا ایک حصہ ہے۔ ٹوکام کے مطابق 17ستمبر کو الیکٹرک سٹی فیوچرز کنٹریکٹ کا آغاز الیکٹرک سٹی مارکیٹ میں پرائس رسک منیجمنٹ کو کنٹرول کرسکے گا۔

(جاری ہے)

جاپان بجلی استعمال کرنے والا دنیاکا چوتھا بڑا ملک ہے جہاں مالی سال 2017کے دوران130 بلین ڈالر تقریباً 14.5 ٹریلین ین کی بجلی فروخت ہوئی ۔ جاپان میں الیکٹرک سٹی مارکیٹ لبرائزیشن 1995 میں ہائی وولٹیج کسٹمرز کے لئے شروع کی گئی تھہ جبکہ اس کو تمام صارفین کے لئے ریٹیل مارکیٹ میں یکم اپریل 2016 کو پیش کیا گیا۔بجلی کی یوٹیلیٹی کو تین بزنس یونٹس جنریشن، ٹرانسپورٹ اینڈ ڈسٹری بیوشن اور ریٹیل میں تقسیم کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی جنریٹر، ہول سیل مارکیٹ میں بجلی سپلائی کرتے ہیں اور مسابقت میں رہتے ہیں جبکہ گرڈ منیجمنٹ اور ڈیلیوری ، ٹی اینڈ ڈی کا کام اور ریٹیلرز کسٹمرز کے بلوں کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :