وزیر اعلیٰ گلگت کا محرم الحرام پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو خراج تحسین

بدھ 11 ستمبر 2019 14:01

وزیر اعلیٰ گلگت کا محرم الحرام پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر قانون ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے پر افواج پاکستان، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محرم الحرام اور عاشورہ محرم کے دوران سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کی وجہ سے مثالی پرامن محرم الحرام کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گزشتہ4 سالوں کی طرح اس سال بھی پر امن اور مثالی بھارئی چارگی کے ماحول میں محرم الحرام کے مجالس اور یوم عاشورہ بخیر و عافیت تکمیل پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے میں علمائ کرام، سول سوسائٹی اور سماجی حلقوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس، رینجرز اور انٹلیجنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ، ویسٹ منجمنٹ کمپنی، محکمہ صحت و دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی بھی قابل تحسین اور قابل تعریف رہیں۔

سنٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے جلوس عاشورہ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو محکمہ داخلہ اور پویس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بعد مثالی امن قائم ہوا ہے گزشتہ4 سالوں میں دہشت گردی کا کوئی واقع نہیں ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں قائم اس مثالی امن اور بھائی چارگی کی فضاء کو قائم ودائم رکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔