بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 71 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

بدھ ستمبر 14:01

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 71 ویں برسی عقیدت و احترام کے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سرگودھا میں بھی بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 71 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ کئی مساجد میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دُعائیں مانگی گئی۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں کروڑوں مسلمانوں کیلئے الگ ملک پاکستان کا قیام عمل میں آیا جہاں پر آج مسلمانوں کیساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی آزادی کیساتھ زندگی بسر کررہے ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے 11ستمبر 1948کو وفات پائی۔

متعلقہ عنوان :