فائونڈر گروپ سرگودھا چیمبر کے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ سرگرم رہا ہے، شفیق الرحمن

بدھ 11 ستمبر 2019 14:12

فائونڈر گروپ سرگودھا چیمبر کے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ سرگرم ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فائونڈر گروپ کی مقبولیت سے مخالفین گھبرا کر الٹے سیدھے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ چیمبر کے ممبران نے الزامات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور انشاء اللہ 17 اور 18 ستمبر کا سورج فائونڈر گروپ کی کامیابی کیساتھ طلوع ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فائونڈر گروپ چیمبر کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ سرگرم رہا ہے جس کے باعث اللہ تعالیٰ نے اسے ہمیشہ کامیابیوں سے نوازا ہے جو لوگ فائونڈر گروپ سے گئے ہیں ان کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہوا ہے۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ اس وقت فائونڈر گروپ واضح اکثریت کیساتھ میدان عمل میں ہے جبکہ مخالفین کے پاس چیمبر کی فلاح اور ممبران کیلئے کوئی فلاحی ایجنڈا نہیں جس کی وجہ سے وہ مخالفت برائے مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :