Live Updates

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی

بدھ 11 ستمبر 2019 14:17

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی معاون وکیل نے کہاکہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ بیرون ملک ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پچھلی سماعت پر ہی بتا دیتے تو بدھ کو سماعت نہ رکھتے۔ بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے دلائل دینے سے معذرت کرلی ۔کمیشن نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات