الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 11 ستمبر 2019 14:17

الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب 17 اکتوبر کو ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس 11 میں امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 15 ستمبر تک جمع کرا سکیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 ستمبر تک کریں گے،کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 23 ستمبر تک دائر ہو سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلوں پر فیصلے 26 ستمبر تک کیے جائیں گے،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 28 ستمبر تک واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔جی ڈی اے کے معظم علی خان کی نااہلی کے باعث پی ایس 11 کی نشست خالی ہوئی تھی۔