آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیںاور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں،فردوس عاشق اعوان

عوام ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، معاون خصوصی برائے اطلاعات کا خطا ب

بدھ 11 ستمبر 2019 14:17

آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیںاور اقوام عالم ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیںاور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں، عوام ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنی ذات پر دین اسلام کا عملی نفاذکر کے کربلا کے میدان میں باطل کوللکارا اور ظلم کے خلاف چٹان بن کر کھڑے رہے۔

آج کا دن اس عظیم قربانی کو یاد کرنے کا دن ہے،امام عالی مقام کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے،ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا دن ہے۔آج کے دن کلمہ پڑھنے والے تفرقہ بازی کی نفی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو نبی کو مانتا ہے وہ آل نبی کو مانتا ہے، آج کے دن حسینی مشن جس میںشیعہ ،سنی ،وہابی اور دیوبندی تمام مسلمان حسین ابن علی کا مشن پورا کرنے کے لیے متحد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک کربلا ،کربلا میں بپا تھی۔ اور ایک کربلا آج مقبوضہ کشمیرمیں برپا ہے۔ مودی یزیدی کردار ادا کر رہا ہے ، حق والے باطل سے گھبراتے نہیں بلکہ دب کر اور ابھرتے ہیں۔آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیںاور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں۔ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیروں کے یکجہتی کا اظہار کریں۔آج کشمیریوں سے ان کے مذہبی حقوق بھی چھین لیے گئے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کشمیری یزیدی یلغار کے شکار ہیں۔جب تک مظلوم کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک پوری امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اس موقع پرشعر پڑھتے ہوئے کہا کہ’’پوچھا جو دل سے کبھی بتا کیا حسین ہے،صدا یہ آئی کہ سدا حسین ہے،بشر سے چل بشر تک بتامیں کتنے نام لوں،بڑے بڑے یہ کہہ گئے بہت بڑا حسین ہے،عجب لڑی ہے جنگ بھی حسین نے یزید سے،بس اس سے بڑھ کہ جیت کیا۔یزید تھا حسین ہے۔