حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اتحاد اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، وزیر ہوا بازی

ہم سب کو مل کر اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہیے، وفاقی وزیر غلام سرور خان کا انٹرویو

بدھ 11 ستمبر 2019 14:17

حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اتحاد اور برداشت کا مظاہرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اتحاد اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے حضرت امام حسینؓ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبہ برداشت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں حضورؓ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہئیں جس کی مثال یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ اور ان کے اصحاب نے پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں صبر، برداشت اور قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہیے۔