پاک فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

بدھ 11 ستمبر 2019 14:17

پاک فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965ء کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر ) کا یوم شہادت کل 12ستمبر بروز جمعرات کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 ء کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش پایا ۔ا نہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نوازا گیا ۔ آج شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اورفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔