کلثوم نواز ایک بہادر ، بلند حوصلہ، اعلی تعلیم یافتہ، اور نیک سیرت خاتون تھیں ‘آصف کرمانی

بدھ 11 ستمبر 2019 14:53

کلثوم نواز ایک بہادر ، بلند حوصلہ، اعلی تعلیم یافتہ، اور نیک سیرت خاتون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر ، بلند حوصلہ، اعلی تعلیم یافتہ، اور نیک سیرت خاتون تھیں ،انہیں کبھی شکائیت کرتے یا اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز کی برسی پر اپنے پیغام میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ بڑوں کا احترام اور چھوٹوں سے شفقت کلثوم نواز کی تربیت میں شامل تھا۔بیگم کلثوم نواز نے مشرف آمریت کو سب سے پہلے چیلنج کیا۔انکی پارٹی اور جمہوریت کے لئے نمایاں خدمات ہیں ۔اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے ۔